• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سے امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی و خطے کی صورتحال پر گفتگو

لاہور (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے سے اعلیٰ امریکی سفارتکاروں کی ملاقات، سیاسی و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسپیکر پرویز الٰہی نے کہا کہ پاک امریکہ کے درمیان باہمی رابطے اور وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے کی ضرورت ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ کے منسٹر قونصلر پولیٹیکل افیئرزٹیری سٹیئرز گونزالیز، امریکی قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف بیری جنکر اور قونصل خانہ کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد نے پرویز الٰہی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران سیاسی واقتصادی صورتحال پر سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے علاوہ خطہ کی صورتحال بالخصوص پاک بھارت تعلقات اور افغان امور پر بھی بات چیت کی۔
تازہ ترین