اسلام آباد ( تنویر ہاشمی )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے دھوکادہی سے فائد ہ اٹھانے والے 10190 سرکاری ملازمین کی تفصیلات جنگ کو دستیاب ہو گئی ہیں ۔ان سرکاری ملازمین نے بذات خود یا اہلیہ کے ذریعے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ حاصل کیا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے نادرا کی مدد سے ان ملازمین کی نشاندہی کی اور انہیں نہ صرف مستحقین کی فہرست سے نکال دیا بلکہ ان کے متعلقہ محکموں کے ذریعے شوکا ز نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں ان میں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چار افسران کو ملازمت سے برطر ف کیا جاچکا ہے جبکہ دو کے خلاف انکوائر ی جاری ہے ، گریڈ 17سے 21کے افسران نے بھی دھوکا دہی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھا یا۔ ان میں اسلام آباد ماڈل سکول کی گریڈ 17کی افسر صابرہ سلطانہ ، شاہین اختر ، ڈائر یکٹر جنرل آڈٹ کےعبدالمنان خلجی،محمد علی ، اسامہ طاہر شہید سکول کے محمد ہمایوں ، اسلام آباد ماڈل سکول کے عبدالغفور، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے عبدالحکیم ، این ایچ اینڈ ایم پی آر سی ڈی این 25کیو کے اختر محمد ، اسلام آباد ماڈل سکول کے اصغر علی ،محمد حسین ،پاکستان رینجرز کے برکت علی، محمد اکبر ، محمد یوسف، منیر حسین ، ڈی او ایف درازندہ کے داد گل ، اسلام آباد کالج کےفرمان اللہ خان ، نیشنل کمیشن کے فضل محمود ، اکائونٹنٹ جنرل غلام قادر ، آئی بی کے غلام رسول انٹر، محمد یوسف خاصخیلی ، ڈی اے او ٹانک کے گل تیز خان ، سینئر ریکارڈ آفس حبیب اللہ شاہ ، ڈی ڈی او نمبر 10پارٹی سروے کے حسین محمد ، ریجنل الیکشن کمیشن کے افتخار حسین، محمد صدیق ، نیشنل کمیشن کے امتیاز حسین رند، محمد سلیم ، محمد سعود،محمد ریاض خان ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل امیگریشن کے خلیل خان ، اسلام آباد ماڈل سکول کےخورشید انور ، اسلام آباد ماڈل سکول کےمحمد قاسم خان ، ڈیفنس ڈویژن کے مشتاق احمد ، اسلام آباد کالج کے شفیع اللہ ، بنیادی تعلیمی کمیشن کےنذیر احمد ،نیشنل کمیشن کے ساجد حسین شاہ ، اسلام آباد ماڈل سکول کے زبیر علی ، آئی بی کے نیاز حسین رنداور فنانس ڈویژن کے نثار احمد خان شامل ہیں ،گریڈ 18کے صوبائی الیکشن اظہر حسین ، آئی جی ایف کے اسسٹنٹ سیکریٹری رحیم باز ، گریڈ 20کے مذہبی امور کے خیال زاد گل شامل ہیں ، جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نان گزٹڈ افسران میں عامر حسین ، غلام رسول ،گل رحمن ، محمد اسلم ، قاسم شاہ ، سید مرجان ، سیددلار شاہ اوروقاص حسین شامل ہیں ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کے متعلقہ محکموں کو کارروائی کے لیے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں جو ان سرکاری ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر کے وضاحت طلب کررہے ہیں انہیں 10روز میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ فہرست میں نام آنیوالے بعض افسران کا موقف ہے کہ ان کے شناختی کا رڈ کا غلط استعمال ہوا ہے وہ خود یا ان کی اہلیہ ملوث نہیں ہیں تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فہرست میں نام آنیوالے سرکاری ملازمین کے خلاف انکوائری ہورہی ہے ، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریڈ 17کے چار افسران کو برطرف کیا جاچکا ہےا ور ان سے رقم کی ریکوری کی کر لی گئی ہے ۔