• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں سکھ ارکان اسمبلی کی تعداد 2 ہو گئی ، سردار رمیش سنگھ اروڑا نے حلف اٹھا لیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں سکھ ارکان اسمبلی کی تعداد دو ہو گئی ، صوبائی اسمبلی کے ایوان میں مسلم لیگ ن کے اقلیتی رکن سردار رمیش سنگھ اروڑا نے حلف اٹھا لیا ، اقلیتی نشست مسلم لیگ ن کے رکن منیر مسیح کی وفات کے بعد خالی ہو ئی تھی۔سردار میش سنگھ اروڑا دوسری مرتبہ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں ، حلف برداری کی تقریب دیکھنے کے لئے سپیکر گیلری میں چیئرمین گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ، جنرل سیکرٹری سردار امیر سنگھ، تارا سنگھ، مہیش سنگھ، ونوت سنگھ سمیت سکھ برادری کے رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی، حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رکن مہندر پال سنگھ اسمبلی عمارت سے باہر نکلے تو تحریک انصاف کے مہندر پال سنگھ ان سے بغلگیر ہو گئے اور انھیں مبارک باد دی۔
تازہ ترین