• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حناء الطاف سے تعلق کی خبروں پر آغا علی کا جواب


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے اداکار آغا علی نے ساتھی اداکارہ اور قریبی دوست حناء الطاف سے تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے حناء سے تعلق کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’حناء ایک بہت اچھی لڑکی ہے، میں اسے بہت پسند کرتا ہوں، جس طرح کی وہ منفرد شخصیت رکھتی ہیں وہ مجھے پسند ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں۔ ہنستے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تقریبات میں ساتھ جاتے ہیں۔ ہمارا ڈرامہ بھی کامیاب رہا۔

آخر میں انہوں نے حناء سے تعلق کی تردید کرتےہوئے کہا کہ ہم صرف اچھے دوست ہیں تاہم لوگ توکچھ بھی کہتے ہیں، میں کسی کے ساتھ بھی تصویر شیئر کردوں تو میرے پاس فون آنا شروع ہوجاتے ہیں کہ کیا چل رہا ہے۔

View this post on Instagram

Such a Fab Co Actor #AaghaAli #HinaAltaf #Bts

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on


یاد رہے کہ آغاعلی نے حناء الطاف کی سالگرہ پر انہیں ایک سرپرائز دیا تھا  اس کے علاوہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں۔

دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ان دونوں کے درمیان قریبی تعلق کا آغاز ہوگیا ہے۔


سالگرہ کی سرپرائز پارٹی پر آغا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حناء کا کہنا تھا کہ اِس سے پہلے کبھی کسی نے بھی میری ایسی سالگرہ نہیں منائی۔

اس سے قبل آغا علی کی اداکارہ سارہ خان کے ساتھ تعلق کی خبریں زبان زد عام تھیں لیکن دونوں کی  دوستی کسی رشتے میں بندھنے سے قبل ہی ختم ہوگئی تھی۔

تازہ ترین