• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا علی کا حنا الطاف کو سالگرہ پر ’سرپرائز‘


معروف اداکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حنا الطاف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں آغا علی کی جانب سے دی جانے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی ویڈیو شیئر کی۔

حنا الطاف کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ویڈیو میں آغا علی اُن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے  ہیں اور حنا الطاف سے کہتے ہیں کہ میں نے اپنی سالگرہ پر ایسا کچھ نہیں کیا تھا لیکن میں نے آپ کی سالگرہ کا دِن یادگار بنانے کے لیے آپ کے لیے اِس سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا ہےجس پر حنا الطاف اپنے دوست آغا علی کا شکریہ اداکرتی ہیں۔

اِس کے علاوہ حنا الطاف نے انسٹاگرام پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے آغا علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سالگرہ اِس طرح منانے کے لیےآ پ کا شکریہ کرتی ہوں، اِس سے پہلے کبھی کسی نے بھی میری ایسی سالگرہ نہیں منائی۔‘


واضح رہے کہ گزشتہ سال حنا الطاف اور آغا علی نے جیو کے سُپر ہٹ ڈرامے ’دلِ گمشدہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں دونوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھاجبکہ اِس سے قبل آغا علی کی منگنی اداکارہ سارہ خان سے ہوئی تھی جو زیادہ دِن تک نہ چل سکی۔

تازہ ترین