• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کیخلاف کیس، جج کے شکوے پر اسٹینو گرافر کا تقرر

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت میں اسٹینو گرافر کا تقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سکندر سلطان محنتی و دیانت دار افسر ہیں، رانا ثناء

انسدادِ منشیات عدالت لاہور کے جج نے گزشتہ ہفتے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران اسٹینو گرافر نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا۔

لاہور کی اے این ایف کورٹ میں 3 ماہ سے اسٹینوگرافر تعینات نہیں تھا، اب وزراتِ قانون و انصاف نے اسٹینو گرافر تعینات کردیا ہے جس نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم سکون کیلئے قوم کو قبر میں بھیجنا چاہتے ہیں؟

واضح رہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جج شاکر حسین نے کمرۂ عدالت میں اسٹینو گرافر تعینات نہ ہونے کا شکوہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کیسے کریں۔

تازہ ترین