• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر انجلینا جولی کی ہم شکل کی دھوم


روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار علینہ تساراخوا انجلینا جولی کی ہم شکل ہیں۔

علینہ تساراخوا معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی شکل سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے آج کل مشہور ہو رہی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔


دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین روسی خاتون کی انسٹاگرام پر تصویریں دیکھ کر مبہوت رہ گئے۔


جہاں کچھ صارفین ان کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ ایک عام لڑکی کا طرز زندگی رکھنے والی خاتون کو ہالی ووڈ اداکارہ سے ملانے پر نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Alina Tsarakhova (@ts8ali) on


علینہ زیادہ تر وقت اپنے بیٹے کے ساتھ صرف کرتی ہیں اور اس کی پرورش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی لڑکی انجلینا جولی بننے کیلئے 50 سرجریوں کے بعد کارٹون بن گئی

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انجیلنا جولی سے مشابہت رکھنے والی خاتون مقبول ہو رہی ہوں اس سے قبل بھی انجلینا جولی کی ایک ایرانی مداح اپنی آئیڈیل جیسا دکھنے کے چکر میں 50 سرجریاں کرواکر اپنا چہرا بگاڑ  چکی ہیں۔

تازہ ترین