• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی لڑکی انجلینا جولی بننے کیلئے 50 سرجریوں کے بعد کارٹون بن گئی

 تہران(جنگ نیوز)ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ایرانی مداح نے اپنی آئیڈیل جیسا دکھنے کے چکر میں 50 سرجریاں کرواکر اپنا چہرا بگاڑ لیا۔درجنوں سرجریوں کے بعد ایرانی لڑکی انجلینا تو نہ بنی مگر مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ (مردہ دلہن) جیسا دکھنے لگی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کی 19 سالہ لڑکی انجلینا جولی خود کو بہت بڑا مداح کہتی ہے بلکہ اپنی اسکرین آئیڈیل جیسا دکھنا بھی چاہتی ہے اور اس کیلئےلڑکی کو 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروانی پڑیں۔لیکن50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی تو نہ بن سکی البتہ ایک مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ (مردہ دلہن) ضرور بن گئی جو2005 میں ریلیز ہونے والی برطانوی اور امریکی اسٹوپ موشن اینیمیٹڈ میوزکل فلم کا مشہور کردار تھا۔ایرانی لڑکی کا کہنا تھا کہ اسے اپنا وزن کم کرنے کیلئے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد اس نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ جیسا دکھتی ہے۔
تازہ ترین