• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی آرٹسٹ نے انجلینا جولی کا کردار اپنا لیا

رواں ماہ ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ  فلم ’میلیفسنٹ‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ اینجلینا جولی کا روپ شعیب خان نامی ایک آرٹسٹ نے دھار لیا۔

شعیب خان نے میک اوور کی جدید صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے میلیفسنٹ کا روپ اختیار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب خان نے تصویریں اپلوڈ کیں جس نے سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ وہ انجلینا جولی کے اس کردار سے بےحد متاثر ہیں ۔


انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ ایک عرصے سے یہ کرنا چاہتے تھے اور آخر کار وہ کامیاب ہوگئے ۔

شعیب خان نے انجلینا جولی کے اس کردار کی حیرت انگیز خصوصیات کی بھی تعریف کی۔

پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ شعیب خان نے خود کو’میلیفسنٹ‘ کے روپ میں رنگ لیا۔انہوں نے میلیفسنٹ کے روپ میں تصویر یں اپلوڈ کیں۔

میک اوور سے قبل اور بعد کی تصویروں نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

میک اوور کو تخلیقی صلاحیتوں کا نمائندہ سمجھنے والے شعیب خان اس سے قبل بھی منفرد تصاویر اپلوڈ کرتے رہے ہیں ۔


شعیب خان ایک باصلاحیت میک اپ آرٹسٹ ہیں وہ انسٹاگرام پر ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں ۔

’میک اپ ایک باکمال شے ہے ، یہ آپ کی توقعات سے بڑھ کر کام کرتا ہے۔‘ کے کیپشن سے شیئر کی گئی تصاویر میں شعیب نےایک خوش شکل مرد کو خوبصورت عورت میں تبدیل کیا۔


2014 میں سامنے آئی ڈزنی کی کامیاب فلم ’میلیفسنٹ‘ میں انجلینا جولی نے ایک جادوگرنی کا کردار نبھایا تھا اور اب وہ اس فلم کے سیکوئل ’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ میں اپنے اس ہی کردار کے ساتھ واپس آچکی ہیں۔

فلم’ملیفیسنٹ‘ 2 کا  ٹریلر


لیکن اس فلم کے سیکوئل کے پہلے ٹیزر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اداکارہ کا وہ مثبت کردار تبدیل ہوچکا ہے اور اب وہ فلم کی ولن بن رہی ہیں۔

یاد رہے کہ 2014 کی فلم کی کامیابی کے بعد ڈزنی نے 2015 میں ہی اس فلم کے سیکوئل کو بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

فلم ’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ 18 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین