• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین جھوٹے ہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر جھوٹ بولتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے ملازم اقبال نے 790روپے دے کر آٹے کا ایک تھیلا خریدا، آٹے کے تھیلے ان کے گھر کے باہر رکھ کر ویڈیو بنائی گئی جس کے بعد ٹرک والے آٹا واپس لے کر چلے گئے۔

یہ بھی دیکھئے: حکومت نے عظمیٰ بخاری کی رہائش گاہ پر آٹے کا ٹرک بھجوا دیا


عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹرک سے آٹے کا کوئی تھیلا نہیں لیا۔

تازہ ترین