آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ICC کو 3 ایونٹس کی میزبانی کی پیشکش کریں گے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پی سی بی اپنی جانب سے آئی سی سی کے 3 ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کی میزبانی چھوڑنے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں، ایشیا کپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی اسٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔

وسیم خان نے بتایا کہ ایم سی سی ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کریں گے اور ٹیم کے کھلاڑیوں میں روی بوپارا، سمت پٹیل، معین علی بھی شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے سی ای او نے بتایا کہ ایچیسن کالج میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف دو میچ کھیلے جائیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بار ہم پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروانے جا رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید