• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں درجنوں پینگوئنز کی عوام سے ملاقات


چین میں درجنوں پینگوئینز کی عوام سے ملاقات کروائی گئی جس میں نَٹ کَھٹ پینگوئینز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہربن میں جاری 36ویں سالانہ آئس اینڈ اسنو فیسٹیول میں پینگوئین پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں پینگوئینز کی عوام سے ملاقات کروائی گئی، جنہیں دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

برف پر چلتی پینگوئینز جہاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں، وہیں اپنی نٹ کھٹ حرکتوں سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

تازہ ترین