• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد اکبر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر ضروری وضاحت

شہزاد اکبر کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر ضروری وضاحت


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب و امور داخلہ شہزاد اکبر نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر وضاحت دے دی۔

ایک بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر کچھ وضاحت ضروری ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن کے خلاف صرف مہم چلاتی ہے جبکہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدام کررہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہاکہ کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کا ایک سال میں کیا گیا کام منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ کے آنے سے شہباز شریف کے داغ دھل نہیں جائیں گے۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ساکھ پر سوال اٹھادیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو اپنی ساکھ کا جائزہ لینا چاہیے، ادارے کے پاکستان چیپٹر کے سربراہ نے سابق دور میں ن لیگ کی قیادت کو پذیرائی بخشی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جاری ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018ء کی نسبت 2019ء کے دوران پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن سے متعلق 2019ء کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پچھلے سال کی نسبت ایک نمبر کم حاصل کر سکا۔

تازہ ترین