• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بگ بیش، لاہور قلندرز کے دلبر میلبورن اسٹارز میں شامل

بگ بیش، لاہور قلندرز کے دلبر میلبورن اسٹارز میں شامل 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرزکے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے ایک اور باصلاحیت کھلاڑی دلبر حسین آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے منتخب ہوگئے ۔ میلبورن اسٹارز نے انہیں حارث رئوف کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیاہے۔ لاہور قلندرز کی انتظامیہ پر امید ہے کہ حارث رئوف کی طرح دلبر حسین بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھاکر ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے دلبر حسین کےمعاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دلبر حسین نے کسی بھی لیول پر پروفیشنل کرکٹ نہیں کھیلی تھی، وہ زیادہ تر وقت کھیتی باڑی ہی کیا کرتے تھے ۔ فیصل آباد میں پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کے تحتٹرائلز میں عاقب جاوید نےانہیں دیکھ کر ڈولپمنٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔2018 میں دلبر حسین نے قلندرز کے ساتھ آسٹریلیا کا دورہ بھی کیا تھا۔ قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، دلبر حسین بھی جلد قومی ٹیم میں آئے گا۔

تازہ ترین