• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کا واک آئوٹ،سی ٹی او کے خلاف نعرے، اشتہارات بحالی کا مطالبہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں صحافیوں نے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سے ٹریفک پولیس کی بدتمیزی کے خلاف اجلاس سے واک آئو ٹ کردیا، اسمبلی کے باہر احتجاج کر تے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور سی ٹی او کے خلاف نعرے لگائے ، وزیر قانون راجہ بشارت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آج ہفتہ کو سپیکر کی ہدایت پر قائم خصو صی کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں معاملہ حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب ارشد انصاری، میاں اسلم، یاسین ملک، جاوید فاروقی، قمر بھٹی سمیت دیگر رہنمائوں نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ چیف ٹریفک افسر ملک لیاقت کو تبدیل نہ کیا تو وزیر اعلیٰ، گورنر اور وزرا کی تمام تقریبات کا بائیکاٹ اور اسمبلی اجلاسوں کا واک آئوٹ کریں گے۔

تازہ ترین