• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فروری کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کرینگے ،ترک صدر 13فروری کو پاکستان آئینگے

اسلام آباد (پی پی آئی) وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے جب کہ دوست ملک ترکی کے صدرطیب اردگان 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر بڑے کاروباری وفد کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔پاک ترک اعلیٰ تزویراتی کونسل کا اہم اجلاس بھی ہو گا۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان اکتوبر میں طے تھا جسے شام کی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا تھا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک صدر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا دور شروع ہو گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان فروری کے پہلے ہفتے میںملائیشیا جائیں گیاور اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے اور ملائیشیا کے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین