• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

یس سر والا نہیں صوبے میں امن قائم کرنے والا آئی جی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

یس سر والا نہیں صوبے میں امن قائم کرنے والا آئی جی چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ


خیرپور(صباح نیوز،این این آئی،نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ ہمیں یس سر والا نہیں صوبے میں امن و امان قائم کرنے والا آئی جی چاہئے۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد تبدیلی سرکار کی کارکردگی واضح، پی ٹی آئی کے ورکرز بند کمروں میں ماتم کرتے ہونگے، ایک سال میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کاسب کوپتاچل گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سال میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کا سب کوپتا چل گیا ہے نعرے لگاکر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صرف پیپلز پارٹی ہی ملک کومستحکم کرسکتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں یس سرکہنے والانہیں وہ آئی جی چاہئے جوصوبے میں امن قائم رکھ سکے اورعوام کی خدمت کرے۔

تازہ ترین