• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں،زاہد حسین کاظمی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کامشن ہے۔ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ وزیراعظم کی شفاف قیادت میں بدعنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل شفاف انداز میں آگے بڑھایا جارہا ہے ،کسی سے انتقام نہیں لیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر شور مچایا جا رہا ہے لیکن سوچنے والی بات تو یہ ہے کہ پاکستان کو کرپشن میں 117 ویں نمبر پر پہنچانے والے کون تھے۔ جو لوگ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹتے رہے آج وہی شور مچا رہے ہیں۔
تازہ ترین