• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرایف پی سی سی آئی کی ایسوسی ایشنزکے نمائندوں سے ملاقاتیں

پشاور(نیوزڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثارنے کیپٹل آفس و دیگر تقا ریب میں پاکستان بھرکے چیمبرز ، ٹریڈ باڈیزو ایسوسی ایشنز کے نمائندگان و چیئرمین سے الگ الگ ملاقات کی اور انھیں یقین دلا یا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت کاروباری برادری کو سا تھ لے کر چلے گی ۔ اسلام آباد چیمبر آف کا مرس کے وفد کی قیادت ملک زبیر و صدر محمد احمد کر رہے تھے ۔گزشتہ روز سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے ایف پی سی سی آئی کی نو منتخب قیادت کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا جس میں غیاث پراچہ چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشنز ودیگر ایسوسی ایشنز کی طرف سے صدر میاں انجم نثار اور ان کی کا بینہ کو مبارکباد دی اور با قاعدہ بز نس مین پینل میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ بز نس مین پینل ایک حقیقی کاروباری لوگوں کا گروپ ہے اور ان کے آنے سے ملکی معیشت ترقی کرے گی اور کاروباری طبقے کے مسا ئل کا حل بھی نکلے گا کیونکہ صدر ایف پی سی سی آئی ایک خود ملک کے مایہ نازبزنس مین ہیں جو بز نس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور آئندہ بجٹ بھی تاجر دوست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ان تمام تقاریب میں سینیٹر حاجی غلام علی،نائب صدر قیصرخان دائودزئی ،محمد علی قائد ، چیئرمین کوآرڈینیٹر مرزا عبد الرحمان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین