• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھارت کے خلاف مظاہرے میں بھرپورشرکت کی جائے،مختلف رہنما

ساؤتھ ھمپٹن /لوٹن/ لندن (شہزاد علی/نمائندہ جنگ) آج 26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارت کے ہائی کمیشن لندن کے باہر کمیونٹی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کرے ۔یہ اپیل برطانیہ سے مختلف متحرک رہنماوں نے کی ساؤتھ ھمپٹن سے سنئیر نائب صدر مسلم برطانیہ چوہدری زیارت حسین کے مطابق ساؤتھ ھمپٹن سے ابوبکر مسجد آرگل روڈ سے لندن مظاہرہ میں شرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ساؤتھ ھمپٹن سے کمیونٹی رہنماؤں راجہ عباس خان، آفتاب قریشی، محمو کیانی ، چوہدری اکرم نے بھی لندن بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی پروگرام کی حمایت کی ۔ چوہدری زیارت حسین نے کہا ہے آج بھارت کے غیر جمہوری چیرہ کی حقیقت سے عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیسا جمہوری ملک ہے جہاں پر کشمیری عوام کے ساتھ اور دیگر اقوام کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے ۔ لوٹن سنٹرل ماسک کے خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد نے کمیونٹی سے لندن مظاہرہ میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو بھی 26 جنوری کو یوم سیاہ میں بھرپور شرکت پر زور دیا ، کو آرڈی نیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپئنُ لوٹن اور لوٹن اسلامک کلچرل سوسائیٹی کےسنئیر رہنما چوہدری محمد قربان، لوٹن سنٹرل ماسک کمیٹی کے رہنماوں صدر حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، نائب صدر حاجی پہلوان ملک پنوں خان ، نائب صدر حاجی چوہدری محمد نثار اور دیگر نے بھی کہا ہے کہ مظاہرہ میں بھرپور شرکت کی جائے ۔ صدر تحریک کشمیر لوٹن چوہدری محمد رمضان اور نائب صدر تحریک کشمیر برطانیہ چیئرمین چوہدری محمد اسحاق ، خطیب مدینہ مسجد لوٹن مولانا محمد اقبال اعوان ، قاری نزیر محمد ، شوکت بٹ ریاض ولی، ندیم تابانی ، اقدس مغل ، زائد چوہدری، مقصود انور، فرخ مراد ، نائب صدر ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ نزیر قریشی نے بھی لندن مظاہرہ میں شرکت کے لیے کمیونٹی سے اپیل کی ہے ، صدر چوہدری محمد رمضان کے مطابق اوک روڈ مدینہ مسجد سے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے ، شوکت بٹ کے مطابق لوٹن سے گیارہ بجے روانگی ہوگی ۔ لندن بھارت کے ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی پروگرام دن کے ایک بجے سے ساڑھے تین بجے کے درمیان ترتیب دیا گیا ہے ، اس پروگرام میں آزاکشمیر دستور ساز اسمبلی کے قائد حزب مخالف چوہدری محمد یاسین بھی خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ بعد میں مظاہرین وزیراعظم برطانیہ کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ پر مسئلہ کشمیر کے تناظر میں ایک پٹیشن بھی پیش کریں گے۔
تازہ ترین