• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو :مقامی اسکول میں سائنسی میلے کا انعقاد، مختلف پرو جیکٹس پیش

مورو (نامہ نگار) مورو کے مقامی اسکول میں سائنسی میلے کا انعقاد کیاگیا جس کا افتتاح ڈاکٹر عبدالکریم ڈاھری اور دید محسن علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر سائنس کے طلباء نے سائنس سے متعلق اہمیت پرروشنی ڈالی اور ثابت کیا کہ آج کے بچے ہی کل کے سائنسدان ہیں۔ پروگرام میں اسکول کے طلباء وطالبات نے سماجی سائنس، پینٹنگ، آرٹ کرافٹس، ورزش، آپوروید، ایکیووید، ایکیوپریشر وغیرہ کئی پروجیکٹ پیش کئے۔ لوگوں کیلئے یہ مناظر دیکھنے کے لائق تھے۔ اس موقع پر شہر کے سماجی رہنماؤں اور تعلیم سے وابستہ شخصیات سید محسن علی شاہ، ڈاکٹر عبدالکریم ڈاھری، محمد اسلم عباسی، جاوید مصطفیٰ کاندھڑو، غلام اصغر چانڈیو، اور دیگر نے کہا کہ پڑھائی اور دیگر فنی مہارت کی اہمیت سمجھتے ہوئے اگر بچے اپنا کام کریں تو کامیابی ہر ممکن قدم چومتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں سائنسی تعلیم کی بدولت اعلی تعلیم کی کوالٹی میں مزید بہتری آئے گی، جو کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے جبکہ اس موقع پر سماجی شخصیات و صحافی اختر لغاری، آفتاب احمد سومرو، ظفر پہنور، جانی جمانی، وحید مستوئی، ایاز سولنگی، اور دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین