• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کاخراج تحسین حکمرانوں کیلئے سبق ہے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نیب کی بحیثیت ایک ادارے کے اور چیئرمین نیب کی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا خراج تحسین پیش کرنا تنقید کرنے والے سابقہ بدعنوان سیاسی حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ ملک میں کرپشن انڈیکس کا 33سے بڑھ کر 32ویں عالمی رینکنگ پر بغلیںبجانے والے عناصر کو پورا سچ کہنے اورسننے کا حوصلہ رکھنا چاہیے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محراب گل مہمند نے ایک بیان میں کیا۔ محراب گل مہمند نے مزید کہا کہ بالائی سطح پر بدعنوانی کی روک تھام کے بعد نچلی سطح پر کرپشن کے ریٹ بڑھنا کچھ عجیب نہیں‘ دنیا بھر میں صرف ملائیشیا میں کرپشن کی درجہ بندی میں کمی کے سوا کسی بھی ملک میں بدعنوانی میں کمی کی بجائے اضافہ ہی ہواہے حتیٰ کہ ڈنمارک جیسے ملک جوکہ دنیا بھرمیں کرپشن فری ملک تھا اس میں بھی بدعنوانی درآئی سیاست کو کاروبار کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود وخدمت کا درجہ دیئے بغیر ملک سے کرپشن کا خاتمہ دیوانے کا خواب ہی رہے گا۔
تازہ ترین