• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرمملکت عارف علوی نےقذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان عارف علوی نےقذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتے کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچ دیکھا ۔صدر مملکت نے پی سی بی چیئر مین احسان مانی،بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن اور سی ای او ناظم الدین کے ہمراہ چیئرمین باکس میں میچ دیکھا۔پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ حکام کی مثبت ملاقاتیں ۔ زرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے صدر نظم الحسن اور سی ای او نظام الدین چوہدری ٹی ٹونٹی سیریز دیکھنے لیئے لاہور میں موجود ہیں۔پی سی بی چیئرمین احسان مانی ۔ چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی نظم الحسن اور نظام الدین چوہدری سے طویل ملاقاتیں ہوئیں۔ دونوں بورڈز کی اہم شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں ۔ دونوں بورڈز کی مستقبل کے لیئے ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق کیا۔ بورڈز کے کرکٹ حکام کے درمیان مستقبل میں تعلقات مثالی رکھنے پر بھی اتفاق پایا گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان آئندہ کی سیریز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔بنگلہ دیش کرکٹ حکام نے پاکستان کے انتظامات کو مثالی قرار دے دیا ۔
تازہ ترین