• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی ، سیکورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی،ٹی ٹی پی کے3 شدت پسند ہلاک

کوہاٹ، ہنگو (نمائند گان جنگ)ضلع اورکزئی میں سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کی دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک۔ہلاک دہشت گردوں کا تعلق اورکزئی خیبر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے،پہاڑی علاقہ بیزوٹ میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر آپریشن کے دوران 4سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا،مرنے والوں میں طالبان کے سید محمد، زبیر عرف ریاض اورنامعلوم شامل،ہلاک ہونے والوں کی لاشیں کوہاٹ منتقل کر دی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر پاک آرمی سی ٹی ڈی اورایف سی نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں ضلع اورکزئی کی لوئر تحصیل کے علاقہ بیزوٹ میں دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہونے پر جھڑپ میں مبینہ دہشت گرد سید،زبیر عرف ریاض،ایک نامعلوم دہشت گرد کو ہلاک کر دیاجبکہ فورسز نے کامیاب کاروائی میں مبینہ دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق ضلع اورکزئی،خبیر اور درہ آدم خیل سے بتایا جاتا ہے جو کالعدم تحریک طالبان کے 3 اہم شدت پسند تھے ۔ 

تازہ ترین