لاہور( خبرنگارخصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا علیم الدین شاکرنے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کاد فاع ہے،اسلام کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔