• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: انٹرپول کے ذریعے گرفتار لقمان ہلاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈاکو لقمان عرف ہلاکو  پولیس مقابلے میں مارا گیا


گوجرانوالہ میں انٹرپول کے ذریعے انڈونیشیا سے گرفتار کیا گیا ڈاکو لقمان عرف ہلاکو مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم لقمان کو سامان کی برآمدگی کے لیے وزیر آباد لے جایا جارہا تھا کہ ڈسکہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس سے گرفتار ملزم ہلاک لقمان عرف ہلاکو مارا گیا۔فائرنگ کرنے والے ایک ملزم ماسٹر اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم ماسٹر اعجاز کی مارے گئے لقمان عرف ہلاکو سے پرانی دشمنی تھی، مارے گئے ملزم لقمان کو انڈونیشیا سے گرفتار کر کے ایک روز پہلے ہی پاکستان لایا گیا تھا۔

لقمان عرف ہلاکو کے خلاف بھتا خوری، قتل اور اقدام قتل کے 26 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

تازہ ترین