پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی پولیس کو مطلوب ملزم لقمان عرف ہلاکو کو انٹرپول کے ذ ریعے انڈونیشیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لقمان عرف ہلاکو بیرون ملک بیٹھ کر صنعت کاروں سے بھتہ لیتا تھا اور انکار کرنے والوں کو قتل کروا دیتا تھا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق ملزم لقمان عرف ہلاکو قتل، اقدامِ قتل اور بھتہ خوری کے 26 مقدمات میں مطلوب تھا۔
پنجاب حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی، ملزم 2012ء میں پاکستان سے فرار ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: لاہور، تاوان کیلئے بچے کا اغوا و قتل، 2 ملزم گرفتار
ملزم لقمان عرف ہلاکو صنعت کاروں سے بھتہ مانگتا تھا اور انکار کرنے والوں کو اپنےگروہ کے ذریعے قتل کروا دیتا تھا۔
ملزم اب تک 10 سے زائد افراد کو بھتہ نہ دینے پر قتل کرا چکا ہے۔