• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ غوثیہ کالونی میں واقع گودام میں آگ لگ گئی۔ اسکریپ کے گودام میں لگی آگ نے اندر موجود سامان کو جلا کر خاکستر کر ڈالا۔ فائر بریگیڈ عملے نے دو گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے تک گودام کا سامان خاکستر ہوگیا تھا،جبکہ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آدھے گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آگ چھوٹے پیمانے پر لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث آگ کے مقام پر پانی منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تازہ ترین