• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سجا پانچواں اسٹائل ایوارڈز


پانچواں اسٹائل ایوارڈز میلہ ایکسپو سینٹر کراچی میں شاندار انداز میں سجایا گیا، اس موقع پر فلم ٹیلیویژن اور فیشن سے جڑے فنکاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی تھی جبکہ یہ اسٹائل ایوارڈز احد رضا میر، عائشہ عمر اور ماہرہ خان کے نام رہا۔

جہاں نظر پڑی تھی، آسمان شہرت کے ستارے زمین پر جگمگا رہے تھے۔فلم اسٹار ریما، میرا، زیبا بختیار، ثنا فخر، میرا سیٹھی، ہانیہ عامر، سونیا حسین، سجل علی، مائرہ خان فاخر، زالے سرحدی، بشری انصاری، خوش بخت شجاعت، سلطانہ صدیقی، طاق امین، گورنر سندہ عمران اسماعیل، غنا علی، فرحین اقبال، ماہرہ خان، عفت عمر اور دیگر شخصیات نے تقریب میں رنگ بکھیرے۔

کمپیئرنگ کے فرائض نامور اداکار عدنان صدیقی اور اور منجھی ہوئی اداکارہ آمنہ شیخ نے انجام دیے۔

نامور اداکار احسن خان، سارہ لورین، عروہ حسین، فرحان سعید اور زارا نور عباس نے دلکش رقص پیش کیے اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار ابرار الحق نے نچ پنجابن نچ پر سب کو نچادیا۔ انہوں نے دیگر مشہور گیت بھی گائے اور محفل لوٹ لی۔

بہترین اسٹائلش ٹیلی ویژن اداکار میکال ذوالفقار، بہترین اسٹائلش ٹیلی ویژن اداکارہ سونیا حسین، بہترین اسٹائلش فلم اداکارہ ماہرہ خان، بہترین فلم اداکار احد رضا میر، بہترین اسٹائلش آئکون عائشہ عمر، سدا بہار اسٹائلش اداکارہ فلم اسٹار ریما، بہترین اسٹائلش گلوکار عاصم اظہر کو قرار دیا گیا۔

اداکارہ سجل علی اور آصف رضا میر، احد رضا کو سپورٹ کرنے کے لیے تقریب میں بہت پرجوش دکھائی دے رہے تھے جبکہ ہانیہ عامر اپنے مستقبل کے جیون ساتھی کو بھرپور سپورٹ کررہی تھیں۔

تقریب میں مزاح کی کمی شدت سے محسوس کی گئی، جبکہ کمپیئرنگ کا معیار بھی قابل تعریف نہیں تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین