آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شوکت یوسفزئی نے چند دن قبل اختلافات کی تردید کی تھی

شوکت یوسفزئی نے چند دن قبل اختلافات کی تردید کی تھی


وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے چند روز قبل صوبائی کابینہ میں اختلافات کی خبروں کی تردید کی تھی۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے آج 3 وزراء کی برطرفی کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

چند روز قبل انہوں نے اختلافات کی خبروں کی تردید کے ساتھ یہ اشارہ بھی دیا تھاکہ وزیراعلیٰ محمود خان کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاکہ وزیراعلیٰ جسے چاہیں کابینہ سے نکال دیں ۔

آج جیو نیوز سے گفتگو میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ برطرف وزراء کابینہ کے فیصلوں سے پیدا انحراف اور حکومت کےلیے مشکلات پیدا کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تینوں صوبائی وزراء کو ان کے منفی طرز عمل کی وجہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

صوبائی وزیراطلاعات نے تینوں وزراء کی برطرفی کو ایک اچھا فیصلہ قرار دیا اور کہاکہ کسی کو بھی پارٹی یا حکومت کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہاکہ گروپ بندی میں پارٹی خاموش رہتی ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ کے بعد سب سے اہم وزارت جس شخص کو ملی وہ مسائل پیدا کرتا رہا۔

شوکت یوسفزئی نے دوران گفتگو برطرف کیے گئے وزیر عاطف خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عاطف خان وزارت اعلیٰ کے بھی امیدوار تھے ،انہیں سب سے بڑی وزارت اور 4 محکمے دیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ عاطف خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ان کےلیے مشکلات پیدا کیں۔

قومی خبریں سے مزید