• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء کی برطرفی اچھا فیصلہ ہے، شوکت یوسفزئی

وزراء کی برطرفی اچھا فیصلہ ہے، شوکت یوسفزئی


وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے صوبائی کابینہ کے 3 وزراء کی برطرفی کو اچھا فیصلہ قرار دیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ برطرف وزراء کابینہ کے فیصلوں سے پیدا انحراف اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تینوں صوبائی وزراء کو ان کے منفی طرز عمل کی وجہ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیراطلاعات نے تینوں وزراء کی برطرفی کو ایک اچھا فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ کسی کو بھی پارٹی یا حکومت کو بلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ گروپ بندی میں پارٹی خاموش رہتی ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں، وزیراعلیٰ کے بعد سب سے اہم وزارت جس شخص کو ملی وہ مسائل پیدا کرتا رہا۔

شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عاطف خان وزارت اعلیٰ کے بھی امیدوار تھے، انہیں سب سے بڑی وزارت اور 4 محکمے دیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عاطف خان نے وزیراعلیٰ محمود خان کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ان کے لیے مشکلات پیدا کیں۔

تازہ ترین