• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ

پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ


دفترخارجہ نے کہاہے کہ پاکستانی سفارتخانہ چینی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق چین میں موجود تمام پاکستانی صحت مند اور محفوظ ہیں۔

ترجمان نے مزید کہاکہ چینی حکام کورونا وائرس کے چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں،ان کی کوشش ہے کہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جائے۔

اس سے قبل ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا تھا کہ چائنا کے شہر ووہان میں 500 سے زائد طلبہ کورونا وائرس سے محفوظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھاکہ بیجنگ میں پاکستان ایمبیسی پاکستانی طلبہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

معاون خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ ووہان میں موجود 500 سے زائد طلبہ کے پاکستان میں مقیم اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام طلبہ محفوظ ہیں۔

تازہ ترین