• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی ،ق لیگ کے باغی ارکان رابطے میں ہیں،ن لیگ


اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی )رانا تنویر نےدعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت تحریک انصاف اور اُس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے باغی ارکان ہمارے رابطے میں ہیں ۔

رانا تنویر نے ایک بیان میں کہاکہ وفاق اور پنجاب میں حکومت کی تبدیلی ان کے ٹارگٹ میں شامل ہے۔

انہوں نے کسی بھی نوعیت کے لندن پلان کے تشکیل پانے یا پارٹی قیادت کی طرف سے لندن طلب کیے جانے کی تردید کی اور کہاکہ ن لیگ نے عمران خان حکومت کو ملک سنوارنے کا پورا موقع دیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو دیوالیہ کردیا ہے، سلیکٹڈ حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔

رانا تنویر نے یہ بھی کہاکہ فوری الیکشن مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے ۔

تازہ ترین