• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی مسائل کا حل باچا خان کے نظریہ میں پوشیدہ ہے، شاہی سید

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے تحت ہفتہ باچاخان اور ولی خان کے آخری روز اتوار کو باچاخان مرکز سندھ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ ملک کو درپیش تمام سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کا حل باچا خان کے نظریہ میں پوشیدہ ہے، باچا خان نے احترام انسانیت کی بات کی، باچا خان نے غلامی کی پرتعیش زندگی پر آزادی کی مشکل زندگی کو ترجیح دی، آج جو آزادی کا سورج ہم دیکھ رہے یہ آزادی باچاخان اور انکے ساتھیوں کی قربانیوں کا ثمر ہےجبکہ ولی خان پاکستان کی سیاست میں مزاحمت کی علامت تھے انہوں نے ہمیشہ مظلوم قومیتوں کے حقوق،وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات کی،آج وقت نے ثابت کردیا کہ ولی خان نے اس ملک میں ایک جمہوری معاشرے کے قیام لیئے جو موقف اپنایا آج تمام سیاسی اور مزہبی جماعتیں انکے موقف کی تائید کرتی نظر آتی ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی جماعتوں کے درمیان اختیارات کی جنگ نے کراچی شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے،روشنیوں کے شہر کراچی میں کچرے کے انبار لگے ہیں،حکومت سے گرین اور اورنج بس منصوبوں کی جلد تکمیل کا مطالبہ کرتا ہوں۔کنونشن سے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیرمحمد آفریدی اور نائب صدر اورنگزیب بونیری نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین