• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ چوہدری پرویزالہٰی کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں، مونس الٰہی

لاہور،سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی،نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم بریار نے مونس الٰہی کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز پیش کیں اور پارٹی امور سے آگاہ کیا۔رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ چودھری پرویز الہٰی کے تجربہ سے فائدہ اٹھائیں اور صوبہ پنجاب کی عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی کیلئے پرویز الہٰی کو صوبہ پنجاب میں بطور وزیر اعلیٰ موقع دیں۔
تازہ ترین