• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کیماڑی کے علاقےسلطان آباد میں محبت کی ناکامی پر نوجوان کی خود کو گولی مارکر خودکشی کی کوشش،زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،اس سلسلے میں پولیس کا کہناہے کہ زخمی کی اسپتال میں شناخت 25سالہ مرتضی ولدمحمد رزاق کے نام سے ہوئی ہے جس نے محبت میں ناکامی پر سینے پر خود گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، تاہم ڈاکٹر ززخمی کی جان بچانے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین