• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،محکمہ صحت کی تصدیق

سجاول(نامہ نگار)سجاول میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،محکمہ صحت نے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی ۔ ضلع سجاول کی ساحلی تحصیل جاتی کی یونین کونسل کوٹھی کے گائوں یوسف جت میں پولیو انچارج ضلع سجاول کے انچارج ڈاکٹر ابراہیم میمن نے تین سالہ بچے بھیر مبین جت میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔ یونین کونسل کوٹھی میں یہ تیسرا پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے ، جبکہ ضلع سجاول میں گذشتہ چار سالوں کے میں پولیو میں مبتلا ہونے والے بچوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ان بچوں میں بھیر مبین بچے ساتھ کامران، عبدالعظیم، خطو، سفینہ، شامل ہیں ۔ رواں سال میں سجاول کا پہلا اور سندھ کا دوسرا پولیو کیس ظاہر ہوا ہے ۔ ضلع بھر میں کروڑوں روپے پولیو مہم پر خرچ کرنے باوجود پولیو کیسز ظاہر ہونا محکمہ صحت کی ناکامی کا ثبوت ہیں ۔
تازہ ترین