• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سیہون میں خاتون سے زیادتی کیس کے معاملے میں نامزد ملزم اور معطل سول جج کا پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے منگل کے روز پیش ہونے کا امکان ہے، پولیس حکام کے مطابق سول جج امتیاز بھٹو کا بیان قلمبند کرکے اُن کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزم اور معطل سول جج منگل کے روز جامشورو میں تفتیشی پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے، اس موقع پر سول جج امتیاز بھٹو کا بیان قلمبند کیا جائے گا اور لمس میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق اس دوران کیس کے دوسرے ملزم نثار بروہی کا بھی لمس میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے گا، جس کے بعد دونوں ملزمان کے ٹیسٹ متاثرہ لڑکی کے اجزاء سے میچ کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے سول جج امتیاز بھٹو پر الزام لگایا تھا کہ جج نے 13 جنوری کو اپنے چیمبرمیں اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد 22 جنوری کو سیہون کے جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔

مقدمے میں نامزد ملزم جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز بھٹو عبوری ضمانت پر ہیں ، جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کے نوٹس پر جج امتیاز شیخ کو معطل کردیا گیا تھا ۔

تازہ ترین