• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گولڈ مووی ایوارڈز، لوڈ ویڈنگ دوایوارڈجیتنے میں کامیاب

لندن میں ہونے والے گولڈ مووی ایوارڈز میں مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ مشہور کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے دو بڑے اعزاز حاصل کرلیے۔

لندن میں گولڈ مووی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر سے نامزد کی گئی فلموں کی نمائش کی گئی جس کے بعد مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا۔


گولڈ مووی ایوارڈزکے دوران فلم لوڈ ویڈنگ کو غیر ملکی زبان اور بہترین سینماٹو گرافی کے ایوارڈز دیے گئے۔

یاد رہے کہ مہوش حیات اور مہد مصطفیٰ کی یہ فلم راجستھان فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین