• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لوڈ ویڈنگ ‘ نے بھارت میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا


بھارت کے راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بھارتی ریاست جے پور میں منعقد راجستھان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

چند ماہ قبل مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ اُن کی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی اور ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ نے راجستھان انٹر نیشنل فلم فیسٹیول 2019 کا بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے پوری ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔


یاد رہے کہ فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پرریلیز کی گئی تھی، فلم نے ریلیز کے پہلے پانچ دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد کا بزنس بھی کیا۔

فلم کی کہانی فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت اور فہد مصطفیٰ کی بہن کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

فلم میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفی کے ساتھ اداکارہ مہوش حیات نے ادا کیا تھا۔

تازہ ترین