• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حجام کی آگ سے بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل


ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حجام کی اپنے کسٹمر کے سر پر آگ لگا کر بال کاٹنے اور اسٹائلنگ دینے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بنائی گئی ویڈیو ٹوئٹر پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھارتی نوجوان حجام ایسی مہارت سے بالوں پر آگ لگا کر کنگھا چلا رہا ہے کہ با ل کٹوانے والا بالکل آرام سے بیٹھا ہوا ہے اور حجام کی اس مہارت سے لطف انداز ہو رہا ہے مگر دیکھنے والوں کے دل شاید ہل گئے ہوں۔

اس ویڈیو کے شیئر ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس کیے جا رہے ہیں، کسی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے کیا حاصل ہوگا ؟

کسی نے سوال اٹھایا کہ اس طریقے سے کتنی گندی بد بو آئے گی جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا ہئیر کٹ ان کے لیے مناسب رہے گا۔

واضح رہے بال کاٹنے کےلیے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے اور یہ خطرناک لیکن نیا طریقہ نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہو رہا ہے ۔

تازہ ترین