آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کراچی ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، فردوس عاشق

کراچی ملک کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، فردوس عاشق


وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کراچی ملک کی معاشی سر گرمیوں کا مرکز ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے کراچی میں تاجروں سے تفصیلی ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم نے وزیر اعلی سندھ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ سندھ کے مسائل کو حل کرنا اور کرپشن سے پاک کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں کرپشن فری ماحول بنانے کے لیئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں آپس میں تعاون کریں گی۔

قومی خبریں سے مزید