• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف لندن میں اپنے علاج کے ساتھ ساتھ حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں،نواز شریف صحت مند ہوتے ہی واپس آجائیں گے، چودھری نثار سے رابطوں کا علم نہیں، موجودہ مسائل کا حل صرف مڈٹرم الیکشن ہیں۔

راناثناء اللّٰہ سے گوجرانوالہ ڈویژن سےتعلق رکھنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حکومتیں بنی گالہ سے چلائی جا رہی ہیں، پنجاب کے وزرا رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان متکبر ہیں، موجودہ سیاسی صورت حال میں ہر کسی کے ایک دوسرے سے رابطے ہیں، پنجاب حکومت کا جانا ٹھہر گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں حکومتیں چند ووٹوں پرکھڑی ہیں، قبل از وقت صاف اور شفاف انتخابات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

تازہ ترین