• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس بندش سے گھریلو صارفین، صنعتیں، پبلک ٹرانسپورٹ متاثر، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ گیس پریشر میں کمی اورگیس بند ش شروع ہوجاتی ہےجس کی وجہ سے گھریلو صارفین اور صنعتیں ہی نہیں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بری طرح متاثرہو رہی ہے،سی این جی اسٹیشنز پرہزاروں افراد گھنٹوں قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں،گیس کے نرخ میں اضافے کے باوجود عوام کو گیس نہیں مل رہی ہےاگر مسئلہ حل نہ ہوا تو بھرپور احتجاج اور اس حوالے سے بہت جلد اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا،یہ باتیں انہوں نے وفد کے ہمراہ سوئی سدرن گیس کے ہیڈ آفس میں قائم مقام مینیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں،قبل ازیں انہوں نے سوئی سدرن کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹرکو گیس کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے، گھروں اور سی این جی اسٹیشنزپر لوڈشیڈنگ اور صنعتی اداروں میں گیس کی قلت اور پریشر کے مسائل کے حوالے سے گہری تشویش سے آگاہ کیا،ملاقات میں ڈی ایم ڈی امین راجپوت، جی ایم شہباز اسلام موجود تھے،وفد میں سیکرٹری عبدالوہاب،پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر و امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈووکیٹ، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،پبلک ایڈ کمیٹی کے عمران شاہد، عنایت اللہ اسماعیل اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین