اسلام آباد(صباح نیوز، آئی این پی) مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر سنجیدگی سے ہوم ورک شروع کردیا۔مرکزی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وطن واپسی پر حتمی فیصلہ ہوگا۔ ملک میں سیاسی ماحول گرم ہوتے ہی شہبازشریف کی واپسی کا پلان بن جائے گا، ان کا12 اور 15فروری کے درمیان پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ۔ یادرہے کہ شہبازشریف 19نومبر کو اپنے بھائی کے ہمراہ لندن گئے تھے۔