• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17 افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 17ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ رتہ امرال پولیس نے عمران خان ، سیال حسین ، محمد الیاس ، محمد سہیل ، غلام مرتضی ، ارشد، عبدالمتین ، ارشد محمود کو گرفتار کر کے کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ۔ روات پولیس نےحسیب اللہ ، محمد بشارت اور محمد فیصل کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔ائیر پورٹ پولیس نے ارشد ، بشیر ، عابد، اکبر، ضیاء اور عامر کو گرفتار کیا۔
تازہ ترین