آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر29؍ جمادی الثانی 1441ھ 24؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈپٹی کمشنر کا بینظیر ہسپتال کا دورہکرونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی انتظامات بارے جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا- انہوں نے کرونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر ہسپتال میں کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا- میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر رفیق نے ڈپٹی کمشنر کو کرونا وائرس کے حوالے سے کئے گئے حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی- ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے- ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ راولپنڈی میں اب تک کوئی بھی کرونا وائرس کا مریض رپورٹ نہیں ہوا تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر وائرس کیخلاف اقدامات کئے گئے ہیں-

اسلام آباد سے مزید