• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز دونوں ہاتھوں سے لوگوں سے پیسے بٹور رہاہے،لاہور ہائیکورٹ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اور کاغذات کا اجرا نہ کرنے کیخلاف درخواست پرسیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی جس میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹ اور کاغذات جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا، فاضل چیف جسٹس کے استفسار پر درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ 18 ماہ سے لوگوں سے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں لیکن نمبر پلیٹز نہیں دی جارہی ہے، فاضل چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹ لگائے تو آپ چالان کر دیتے ہیں،محکمہ ایکسائز دونوں ہاتھوں سے لوگوں سے پیسے بٹور رہاہے،درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ شہریوں نے نمبر پلیٹ اور کاغذات کے لیے دو دو سال قبل پیسے جمع کرائے لیکن محکمہ ایکسائز نے رقم کی وصولی کے باوجود نمبر پلیٹ اور کاغذات نہیں جاری نہیں رہا۔
تازہ ترین