• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کے ذاتی فنانسرز کی وجہ سے بحران جنم لے رہے ہیں:نوید عامر جیوا

ملتان(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم این اے و جنرل سیکرٹری اقلیتی ونگ جنوبی پنجاب نوید عامر جیوا نے کہا ہے کہ تبدیلی کی دعوے دار سلیکٹد حکومت لرز رہی ہے، اس کے اندر افراتفری مچی ہوئی ہے۔تبدیلی سرکار کا کرپشن پر بیانیہ جھوٹا ثابت ہو چکا ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اس نااہل و نالائق حکومت کی کرپشن کا راز افشا کر دیا ہے ، حکمرانوںکے ذاتی فنانسرز کی وجہ سے ملک میں آٹا بحران جیسے بحران جنم لے رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے عوام کی عدالت میں پیپلزپارٹی عمران احمد نیازی کے کارنامے ان کے خلاف ہی استعمال کرے گی۔ چاروں صوبوں اور وفاق میں عمران احمد نیازی کی سلیکٹڈ کرسی لرز رہی ہے۔ سیاسی نابالغوں نے تین قابل وزیر فارغ کر دیئے۔
تازہ ترین