• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی دل کا حملہ، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام


پنجاب حکومت نے ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں بڑا اقدام اٹھالیا۔

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع میں 50 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کلیئر کروالیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سے متاثرہ بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان ڈویژن میں 42 ہزار 360  ہیکٹر رقبے پر اسپرے کروادیا گیا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاک فضائیہ اور چینی حکومت کے اشتراک سے بذریعہ ہوائی جہاز بھی اسپرے جاری ہے۔

تازہ ترین